چکوال(خرم منظور) ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 اسٹیشن چکوال کا دورہ کیا پنجاب ایمرجنسی سروس کے16 سال...
چکوال(خرم منظور) ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 اسٹیشن چکوال کا دورہ کیا پنجاب ایمرجنسی سروس کے16 سال مکمل ہونے پر محکمہ سے جڑے ہر فرد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تربیت یافتہ سٹاف،ایمرجنسی آلات کا درست استعمال اورایمرجنسی مینجمنٹ کا نظام ہی سروس کے معیار کو بہتر سے بہترین بناتا ہے جس پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیورز سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ریسکیو 1122 چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے آر ای او راولپنڈی کو اسٹیشن گاڑیوں اور دفاتر کاوزٹ کرایاڈاکٹر عبدالرحمن نے ایمرجنسی گاڑیوں کی بہترین مینٹیننس، ریسکیورز کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرنا ہمارا فریضہ ہے جو اجر عظیم کا باعث بھی ہے سروس کے معیار کر برقرار رکھنا ریسکیورز کی جبکہ ریسکیورز کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جو ہر ممکن حل کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین، ٹرانسپورٹ انچارج فیصل محمود، اکاؤنٹنٹ ملک وقار، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،میڈیا کوارڈینیٹر راولپنڈی محمد عثمان، میڈیا کوارڈینیٹر چکوال خرم منظور بھی موجود تھے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال ہینڈ آؤٹ No:MC/CHK(284-20) Date:16-10-20 خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر 03348744708 avc.chakwal@gmail.com۔ |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.