Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Wednesday, June 18

Pages

تازہ ترین

رپورٹ برائے عید الفطر2021

90افراد کو عید الفطر پر ریسکیو کیا گیا,عید کے دوران 03افراد ڈوب کر جبکہ01فائرنگ سے جانبحق ہوا۔ڈاکٹر عتیق احمد خان میڈیکل ایمرجنسیزکر...


90افراد کو عید الفطر پر ریسکیو کیا گیا,عید کے دوران 03افراد ڈوب کر جبکہ01فائرنگ سے جانبحق ہوا۔ڈاکٹر عتیق احمد خان


میڈیکل ایمرجنسیزکرونا ایس او پیز کے مطابق ڈیل کی گئیں،  پی ٹی ایس سروس کے ذریعے 19مریضوں کو منتقل کی گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرچکوال


چکوال(خرم منظور):عید الفطر2021کی چار روزہ رپورٹ کنٹرول روم ریسکیو 1122نے جاری کر دی جس کے مطابق چار دن میں 4304کالز موصول ہوئیں جبکہ ایمرجنسی کالز کی تعداد91 تھی جن میں سے 32ٹریفک حادثات،44میڈیکل،01اونچائی سے گرنے،01آگ لگنے،03کرائم ایمرجنسیز،01ڈوبنے کے واقعہ اور 09دیگرایمرجنسیزشامل ہیں،ان ایمرجنسیز میں 90افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید الفطر کے دنوں میں سیروتفریح کے دوران ٹہی کے رہائشی 03نوجوان 16سالہ جاوید ولد میاں محمد، 20سالہ عون رضا ولد ملازم حسین اور 19سالہ حیدر علی ولد میاں محمدعید کے تیسرے دن بھرپور روڈ پیر ناڑہ دربار کے مقام پر نہانے گئے اور ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔

روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق 32روڈ ٹریفک حادثات میں 32افراد 28مرد،4خواتین کو ریسکیو کیا گیا ۔ان حادثات میں 27موٹر سائیکل،02 کاریں،02 رکشے اور 01وین شامل تھی زخمیوں میں زیادہ افراد کی عمر21سے30سال تھی 24حادثات تیز رفتاری، 06حادثات بے احتیاطی کی وجہ سے جبکہ 02حادثات رانگ یوٹرن کی وجہ سے رونما ہوئے۔

عید کے دوران 03کرائم ایمرجنسیز بھی ڈیل کی گئیں جن میں 2ڈکیتی کے واقعات شامل ہیں جو کہ بالترتیب عید کے دوسرے دن ڈھاب موڑ کے قریب اور عید کے تیسرے روز بھون روڈ ایک گھر میں پیش آیا ان واقعات میں 01شخص فائرنگ سے جانبحق ہوا۔

آگ لگنے کی 01ایمرجنسی عید کے چوتھے روز چوا گنج علی شاہ جہلم روڈ پردرختوں اور جھاڑیوں کو آگ لگنے سے پیش آئی جس پر ریسکیورز اور علاقہ کے رضاکاران نے مل کر تقریبا 6گھنٹے میں سٹارویشن طریقہ کار کے ذریعے قابو پایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام44میڈیکل ایمرجنسیز کرونا ایس او پیز کے مطابق ڈیل کی گئیں۔پیشنٹ ٹرانسفر سروسکے ذریعے عید کے دنوں میں 19 ایمرجنسی مریضوں کومتعلقہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں فوری باحفاظت منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے ریسکیورز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز اور ڈیوٹی آفیسرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ روڈ حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن 03نوجوانوں کا ڈوب کر جانبحق ہونا قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ حفاظتی انتظامات کو ہر موقع پر یقینی بنائیں،حادثات ہونے سے پہلے ان کے بارے حفاظتی انتظامات پورے کرنا ہی بہترین طریقہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122چکوال نے عیدالفطرکو پر امن بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اسٹیشن مانیٹرننگ آئی پی کیمروں اوروہیکل ٹریکر سسٹم کی مدد سے کی، ضلع بھر کے مختلف مقامات پر کی پوائنٹس بنائے گئے اور ریسکیورز کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں جو کی احسن انداز میں ادا کی گئیں۔



پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 چکوال

No:MC/CHK (142-21)  

  Date:17-05-21  

  میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708  

avc.chakwal@gmail.com


 

Punjab Emergency Service Rescue 1122 Talagang Road Chakwal,Ph:0543666092 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا