Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان بحق

چکوال( نعمان اختر)  ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں بیکڑی سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم کی اطلاع موصول ہونے پر چکوال اسٹی...


چکوال( نعمان اختر)  ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں
بیکڑی سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم کی اطلاع موصول ہونے پر چکوال اسٹیشن سے ایمبولنس روانہ کی گئی جس پر شفٹ انچارج محسن نے بتایا کہ پنڈی سے چکوال کی طرف آنے والی گاڑی نمبریLEC 8766  بہکڑی سٹاپ کے قریب یو ٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل کو بچانے کی غرض سے بریک لگانے پر ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی اور روڈ کی دوسری سائیڈ پر چکوال سے آنے والے موٹر سائیکل کے ساتھ جا ٹکرائی۔

 اس حادثے کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار، محمد زاہد ولد محمد حسین عمر 41 سال اور عامر علی ولد محمد ولی عمر 48 سال جن کا تعلق چکوال کے نواحی علاقہ فم قصر سے تھا شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جب کہ ایک افراد زخمی ہوا ریسکیورز نے بروقت رسپانس کرکےابتدائی طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا


 

PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT RESCUE 1122 CHAKWAL 


No:MC/CHk(96-23)  

Date:,05-07-23  

میڈیا کوارڈینیٹرریسکیو 1122چکوال 


Contact:0332-5948862


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.