Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

جھامرہ: 23 سالہ نوجوان فش ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

چکوال(خرم منظور)ریسکیو کنٹرول روم میں تحصیل کلرکہار کے علاقہ جھامرہ سے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کے ح...


چکوال(خرم منظور)ریسکیو کنٹرول روم میں تحصیل کلرکہار کے علاقہ جھامرہ سے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کے حکم پر ریسکیو وہیکل سمیت دو ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی گئیں ۔

شفٹ انچارج آصف عمران نے بتایا کہ چکوال سے تقریبا75 کلومیٹر بشمول 5 کلومیٹر پہاڑی کچہ راستہ دور ڈیم جو فش فارمنگ کے لیے بنایا گیا تھا میں دو نوجوان نہانے گئے جن میں سے 23 سالہ عبدالقدیر ولد میاں خان ساکن سیتھی کرہالہ جو کہ تیراکی نہیں جانتا تھا پھسل کر پانی میں جا گرا اور تیراکی نہ آنے کے باعث ڈوب گیا 

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچنے کے تقریبا 25 منٹ کے واٹر ریسکیو آپریشن.کے بعد ڈیڈ باڈی نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی, آپریشن میں آصف ایل ایف آر, عاطف ای ایم ٹی, ساجد ڈی آر, عبدالحق آی آر, ثاقب ای ایم ٹی , قیصر ایل ٹی وی ثاقب ایل ٹی وی  اور قیصر ایل ٹی وی نے شرکت کی, اہل علاقہ نے بروقت رسپانس اور پیشہ وارانہ انداز میں آپریشن مکمل کرنے پر ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہا.


پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال


No:MC/CHK(103-22)  

Date:04-08-22

میڈیا کوارڈینیٹر

 ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708

 avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.