Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Saturday, March 22

Pages

تازہ ترین

ریسکیورز اور ریسکیو رضاکاران نے ہیٹ سٹروک رسپانس کیمپس لگانے شروع کردیئے

  چکوال(خرم منظور)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد نے ضلع بھر میں گرمی کی شدت سے بچنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ہیٹ سٹروک کیم...

 

چکوال(خرم منظور)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد نے ضلع بھر میں گرمی کی شدت سے بچنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ہیٹ سٹروک کیمپس لگانے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے میڈیا کے ذریعے بتایا کہ گرمی کی شدید لہر سے ۔بچنے کے لیے سر کو ڈھانپ کر رکھیں پانی و دیگر مشروبات کا ذیادہ سے ذیادہ استعمال کریں اور ٹھنڈے پانی سے غسل کریں 


انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریسکیورز اور رضاکاران کی جانب سے گذشتہ 3 روز سے آگاہی کیمپس لگائے جا رہے ہیں جو وقتا فوقتا مختلف جگہوں پر لگائے جاتے رہیں گے تاکہ عوام میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اپنانے کا شعور بیدار کیا جا سکے۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ کمیونٹی سیفٹی ونگ کے ذریعے آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہےجس میں بتایا جا رہا ہے کہ پبلک مقامات پر ٹھنڈے پانی کا بندوبست کریں اپنے گھروں اور ادر گرد پودے ذیادہ سے ذیادہ لگائیں اور اگر گرمی سے کوئی فرد متاثر ہو جاتا ہے تو فوری طور پر 1122 پر مطلع کریں ۔

مریض کو سایہ دار جگہ پر لے جائیں مشروبات یا پانی پلائیں براہ راست سینے پر ٹھنڈا پانی نہ ڈالیں اور اگر مریض بے ہوش ہو جائے تو کروٹ کے بل لٹائیں اگر دل کی دھڑکن اور سانس آنا بھی بند ہو جائے تو فوری طور پر  سی پی آر کے ذریعے مصنوعی طریقے سے دل کی دھڑکن اور سانس چلانے کی کوشش جاری رکھیں.



NO.MC/CHK (77-22)

Date.20-05-2022

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال

Contact: 0334-8744708

avc.chakwal@gmail.com 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا