چکوال(خرم منظور)موہڑہ الہو گاؤں کنویں میں کچھ لوگوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل سمیت دوایمرجنسی گاڑیاں سینٹرل اسٹیشن چکوال سے ...
چکوال(خرم منظور)موہڑہ الہو گاؤں کنویں میں کچھ لوگوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل سمیت دوایمرجنسی گاڑیاں سینٹرل اسٹیشن چکوال سے روانہ ہوئیں موقع پر موجود شفٹ انچارج مصدق حبیب نےتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنڈی روڈ ہرڑ چوک سے لنک روڈ پر واقع مسوال کے قریب موہڑہ الہو گاؤں میں انڈوں کی پیکنگ/ٹرے بنانے والی فیکٹری میں موجود 15 فٹ گہرا گڑھا جس میں گتے کا خام مال جمع ہوتا تھا اور دو گذشتہ 2 سال سے بند پڑا تھا گڑھے کی صفائی کے لیے 5 افراد گڑھے میں اترے اور زہریلی گیسز ہونے کی وجہ صفائی کے دوران بے ہوش ہو گئے جس کی اطلاع 1122 پہ دی گئی ۔
ریسکیورز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے آپریشن کے دوران تین افراد کو فوری طور پر زندہ سلامت ریسکیو کر لیا گیا جن میں صوابی کے رہائشی 15 سالہ رفیق اللہ ولد رضوان اللہ , 16 سالہ توحید ولد حسین قمر اور 18 سالہ یسین ولد حضر حیات کو نیم بیہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد قریبی ہاسپٹل رورل ہیلتھ سینٹر ڈھڈیال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید 2 افراد33 سالہ عمران ولد احمد خان ساکن میانوالی اور ثاقب ولد غلام حسین ساکن صوابی کی ڈیڈ باڈیز گڑھے سے نکال کر ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں ریسکیو آپریشن میں مصدق حسین ایل ایف آر, محسن ڈی آر, ساجد ڈی آر, بابر ایل ٹی وی , شوکت ایل ٹی وی, ارسلان ای ایم ٹی اور عمیر ای ایم ٹی نے حصہ لیا اہل علاقہ نے بروقت اور پیشہ وارانہ انداز میں ریسکیو کاروائی مکمل کرنے پر ریسکیورز کے کام کو سراہا.
NO.MC/CHK (79-22)
Date.28-05-2022
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 چکوال
Contact: 0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.