چکوال(خرم منظور)تلہ گنگ روڈ نیو چکوال سٹی کے قریب مسافر بس, کار اور موٹرسائیکل حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل سمیت 3 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ...
چکوال(خرم منظور)تلہ گنگ روڈ نیو چکوال سٹی کے قریب مسافر بس, کار اور موٹرسائیکل حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل سمیت 3 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ ہوئیں شفٹ انچارج مصدق حبیب نے بتایا کہ چکوال سے بلکسر کی جانب جانے والے موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر ہوئی۔
اسی وقت سامنے سے 72 سیٹر بس جوکہ چکوال کی جانب آ رہی تھی اپنے سامنے ہوئے حادثہ سے بچنے کے لیے سٹرک سے اتری اسی دوران حادثہ کاشکار گاڑیوں سے بھی جا ٹکرائی حادثہ کے نتیجہ میں دو موٹرسائیکل سوار موقع پر جانبحق جبکہ کار میں سوار ایک خاتون اور دو مرد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیورز نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد پانچوں متاثرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔ بس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے. زخمی اور جانبحق ہونے والوں میں 50 سالہ شفقت ولد حاجی اسلم ساکن خانیوال اور 50 سالہ محمد غلام دستگیر ولد حاجی اسلم موقع پر جانبحق ہوئے۔
جبکہ تلہ گنگ کے رہائشی 13 سالہ معید ولد حامد, 45 سالہ حامد ولد محمد سرفراز اور 42 سالہ شازیہ دختر حامد شدید زخمی ہوئے شامل ہیں, ایمرجنسی ریسکیو میں شفقت ای ایم ٹی, نبیل ایل ٹی وی باسطایل ؎ْ'ٹ, علی ڈی آر, وقاص ای ایم ٹی, ذیشان ایل ٹی وی اور مقدس ای ایم ٹی نے حصہ لیا.۔
NO.MC/CHK (64-22)
Date.30-04-2022
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 چکوال
Contact: 0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.