روزہ کا مقصد تقوی پیدا کرنا اور غرباء کی بھوک پیاس کا احساس کرنا ہے.ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈی ای او چکوال ریسکیورز کےدرمیان کرکٹ,بیڈ منٹن,رسہ ک...
روزہ کا مقصد تقوی پیدا کرنا اور غرباء کی بھوک پیاس کا احساس کرنا ہے.ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈی ای او چکوال
ریسکیورز کےدرمیان کرکٹ,بیڈ منٹن,رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلے ہوئے.ساجدحسین ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122
چکوال(خرم منظور) ڈاکٹر رضوان نصیر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد نے سپورٹس میں حصہ لینے والے تمام ریسکیورز کو شاباش دی اور کہا کہ کھیلوں میں مصروف رہنا جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے ریسکیورز کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزیدکہا کہ روزہ صرف بدن کو بھوکا پیاسا رکھ کر خود کو تکلیف دینے کا نام نہیں ہے بلکہ روزہ کے مقاصد میں شامل ہے کہ ہم اپنے ارد گرد بسنے والے غریب اور مجبور لوگوں کی بھوک پیاس کا احساس اپنے اندر پیدا کر سکیں, روزہ کا مقصد دلوں میں تقوی پیدا کرنا ہے, روزے سے سیکھ ملتی ہے کہ اللہ نے ہمیں جن تمام نعمتوں سے نوازا ہوا ہے ان نعمتوں کوجائز طریقے سے استعمال کرنا ہے ۔
ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے دوڑ,بیڈ منٹن,کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے اپنی نگرانی میں کرائے سینٹرل اسٹیشن چکوال سے ممتاز ابوبکر جبی, سب اسٹیشن چوآ سیدن شاہ سے ارسلان ادریس, تلہ گنگ سے بلال قاسم,کلرکہار سے عاطف رحمن اور لاوہ سے حبیب اختر نے ٹیمیں شریک کرائیں اس موقع پر سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار, ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود, ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور, شفٹ انچارجز اور ضلع بھر سے ریسکیورز موجود تھے.۔
NO MC/CHK (49-22)
Date: 02-04-2022
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 چکوال
Contact: 0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.