ٹیسٹ کا مقصد ذہنی و جسمانی نشوونماکو بہتر بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان تمام تحصیلوں میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے...
ٹیسٹ کا مقصد ذہنی و جسمانی نشوونماکو بہتر بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان
تمام تحصیلوں میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت کمیونٹی ٹریننگز اور ریسکیو کیڈٹ کارپس ایپلیکیشن پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے:ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین
چکوال(خرم منظور) ڈاکٹر عتیق احمد خان کی ہدایات کے مطابق ریسکیو1122کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایجنڈا کے مطابق جنرل نالج اور فزیکل ٹیسٹ لیا گیا ۔
اس سلسلہ میں تمام ریسکیورز کا1600میٹر رننگ ٹیسٹ سمیت دیگر فزیکل ٹیسٹ میونسپل سٹیڈیم گراؤنڈ میں لیا گیا،نگرانی ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر نے کی بعد ازاں میٹنگ میں ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ ٹیسٹ کا مقصد ریسکیورز کی جسمانی اور ذہنی نشوونماکو بہتر بنانا ہے،
انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اور بالائی افسران کی کاوشوں سے اور پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی دیکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے الائونسز میں اضافہ کی منظوری بھی دے دی ہے اجلاس میں ریسکیورز نے اپنے مسائل بتائے جس کے جواب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے تمام انچارجز کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں تاکہ ریسکیورزکسی پریشانی کے بغیر ذیادہ بہتر انداز میں اپنے فرائض ادا کر سکیں۔
ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ، ریسکیو 1122 اور آرسی سی ایپلیکیشن پر ذیادہ سے ذیادہ افراد کی رجسٹریشن کرائیں جو کہ محفوظ معاشرہ کے قیام میں معاون ثابت ہو گا انہوں نے بتایا کہ پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت تمام تحصیلوں میں کمیونٹی ٹریننگز بھی کرائی جا رہی ہیں ۔
جنرل باڈی میٹنگ میں ممتاز ابوبکر جبی اسٹیشن کوارڈینیٹر، ملک وقار سینئراکاوٗنٹنٹ، فیصل محمود ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر، ارسلان ادریس اسٹیشن کوارڈینیٹر، اور انچارج ریسکیو اینڈ سیفٹی ونگ خرم منظور نے اپنے اپنے شعبہ کی رپورٹس پیش کیں اور ریسکیورز کو کام میں مزید بہتری لانے کے لئے ہدایات جاری کیں اس موقع پر شفٹ انچارجز کے علاوہ سب اسٹیشن تلہ گنگ، چوآ سیدن شاہ، کلرکہار، لاوہ اور سینٹرل اسٹیشن چکوال کے تمام ریسکیورز بھی موجود تھے۔
NO MC/CHK (39-22)
Date: 11-03-2022
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 چکوال
contct 0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.