چکوال(خرم منظور) کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چکوال ریٹائرڈ کیپٹن بلال ہاش...
چکوال(خرم منظور) کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چکوال ریٹائرڈ کیپٹن بلال ہاشم نےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر۔1 چکوال میں موک ایکسرسائز کے دوران کیا ۔
ڈپٹی کمشنر چکوال کا کہنا تھا کہ کوئی حادثہ رونما ہونے سے پہلے اس کی تیاری کرنا، پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور ایمرجنسیز کے دوران تمام محکموں کی کوارڈینیشن کا جائزہ لینا اس ایکسرسائز کا مقصد ہے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان اور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس طالب حسین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موک ایکسرسائز میں آگ لگنے، دہشت گردی کی کاروائی پر قابو پانے، ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے، بم کو ناکارہ بنانے، سرچنگ اور اونچائی سے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے عملی مظاہرے پیش کیے گئے جس مں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت،پولیس، ایلیٹ فورس، اور دیگر ایمرجنسی محکموں کے جوانوں سمیت طالبات رضاکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر، ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین،اسٹیشن کوارڈینیٹر ممتاز ابوبکر اعوان، انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ ریاض حسین، بھی موجود تھے۔
PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE DEPARTMENT CHAKWAL
پریس ریلیز
No:MC/CHK(024-22)
Date:10-02-22
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contact:03348744708
Email:avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.