Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

دولتالہ ووڈ ورک شاپ میں آگ لگ گئی، ریسکیوٹیم نے بڑے نقصان سے بچا لیا

  چکوال(خرم منظور)ریسکیو کنٹرول روم کو دولتالہ فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو اسٹیشنز سے فائر وہیکلز روانہ ہوئیں شفٹ انچارج م...

 

چکوال(خرم منظور)ریسکیو کنٹرول روم کو دولتالہ فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو اسٹیشنز سے فائر وہیکلز روانہ ہوئیں شفٹ انچارج مصدق حبیب نے بتایا کہ پیر پھلاہی کے قریب دولتالہ میں موجود دکان جس میں بڑے پیمانے پر لکڑی، شیٹس اور دیگر فرنیچر بنانے کا سامان پڑا تھا لوز وائرنگ کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان کو دیکھتے ہی دیکھتے لپیٹ میں لے لیا۔

 راولپنڈی، گجر خان اور چکوال سے فائر وہیکلز، ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل روانہ کی گئیں تقریبا آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا مزید ایک گھنٹے تک کولنگ کا عمل کیا گیا بروقت آگ پر قابو پانے سے اردگرد موجود دکانیں اور رہائشی مکان متاثر ہونے سے بچ گئے ۔

اہل علاقہ نے پیشہ وارانہ انداز میں بروقت آپریشن مکمل کرنے پر ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا آپریشن میں راولپنڈی اور گجر خان ریسکیورز کے علاوہ چکوال سے مصدق حبیب ایل ایف آر، احمد فراز ایف آر، حافظ اکرم ایف آر اور عدیل ایل ٹی وی نے حصہ لیا۔



ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال

NO MC/CHK (364-21)

Date: 10-12-2021

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال

contct 0334-8744708

avc.chakwal@gmail.com 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.