چکوال (خرم منظور)نیل واہن ڈوبنے کی اطلاع پر کنٹرول روم ریسکیو 1122 نے تین ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں شفٹ انچارج آصف عمران نے بتایا کہ لاہور...
چکوال (خرم منظور)نیل واہن ڈوبنے کی اطلاع پر کنٹرول روم ریسکیو 1122 نے تین ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں شفٹ انچارج آصف عمران نے بتایا کہ لاہور سے سیر کے لیے آئے ہوئے کسی فیکٹری کے ملازمین 8سے9 افرد جن میں سے 4 افراد نیل واہن جھیل میں نہاتے ہوئے اچانک گہرائی میں چلے گئے اور ڈوب گئے ۔
ڈوبنے کے نتیجہ میں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے لاہور کے رہائشی 50 سالہ ذوالفقار ولد محمد سرور، 32 سالہ عثمان اور20 سالہ محمد بلال موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ 37 سالہ کاشف ولد آصف کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر بوچھال منتقل کر دیا۔
آپریشن میں معین ای ایم ٹی ، توقیر ای ایم ٹی، عنصر ایف آر، مسلم ڈی آر، زاہد ڈی آر،عاطف ای ایم ٹی ، عامر ایل ٹی وی، علی ایل ٹی وی اور عادل ایل ٹی وی نے حصہ لیا۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال
NO MC/CHK (339-21)
Date: 13-11-2021
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 چکوال۔
Contact 0334-8744708
avc.Chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.