Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

شاہ زور اور رکشہ میں تصادم، 01 جانبحق، 03 شدید زخمی

چکوال (خرم منظور) بھون روڈ عباسی ہسپتال کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں شفٹ انچارج...

چکوال (خرم منظور) بھون روڈ عباسی ہسپتال کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں شفٹ انچارج آصف عمران نے بتایا کہ بھون سے چکوال کی جانب آنے والی مرغیوں سے بھری شاہ زور سامنے سے آنے والے رکشہ سے جا ٹکرائی ۔

رکشہ میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے 19 سالہ دلاور ولد علی مرجان ساکن ملت چوک ہاسپٹل پہنچ کر جانبحق ہوا جبکہ دیگر 3 شدید زخمی ہوئے جن میں 13 سالہ عبداللہ ولد عید خان ساکن نشاط کالونی، 12 سالہ بشیرولد عید خان ساکن نشاط کالونی اور 40 سالہ شیخ تنویر ولد فیاض ساکن فیصل کالونی شامل ہیں۔

 نئی روڈ بنائی جا رہی ہے جس پر بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد تمام افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا، آپریشن میں معین ای ایم ٹی، غفران ای ایم ٹی ، خرم ای ایم ٹی ، شہروز ایل ٹی وی، حسیب ای ایم ٹی  اورعثمان ایل ٹی وی نے حصہ لیا.


 پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال 

NO MC/CHK (340-21)

Date: 17-11-2021

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال۔

Contct 0334-8744708

Avc.Chakwal@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.