چکوال(خرم منظور)پنجاب حکوت اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق 8 اکتوبر نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور گورنمنٹ ہائی...
|
چکوال(خرم منظور)پنجاب حکوت اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق 8 اکتوبر نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر۔1 چکوال میں پاکستان لائف سیور پروگرام اور ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے سیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو, ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اطلس خان، ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین اور پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کے ہدایات کے مطابق کمیونٹی ونگ انچارج ممتاز اعوان جبی نے کمیونٹی ٹیم کے ہمراہ سکول کے طلباء کو سی پی آر کی ٹریننگ دی اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی(ر) عمران بشیر وڑائچ نے کہا کہ سانحات سے آگاہی کے دن کے موقع پرتمام ایمرجنسی سروسزکے جوانوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان بچاتے ہیں،سانحات میں شہیداور زخمی ہونے والے افراد کو نہیں بھولے،ہمیں ضرورت ہے کہ ایسے اقدامات کریں کہ سانحات سے بچا جا سکے۔ ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ریسکیوکمیونٹی ونگ کے ذریعے ضلع بھر میں تمام سکولوں کالجوں،پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ یونین کونسلز کی سطح پر ریسکیو محافظ ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں جوکسی بھی سانحہ کی صورت میں اپنے علاقہ میں بطورفرسٹ ریسپانڈر کام کریں گی تاکہ سانحات کے دوران نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے،آج کے دن ان تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو سانحات میں شہید ہوئے اور عہد کرتے ہیں کہ سانحات سے پہلے انکی تیاری کو یقینی بنائیں گے اور ان اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے جن کے ذریعے حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ کمیونٹی ونگ انچارج چکوال ممتاز اعوان جبی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان سانحات سے آگاہی مہم میں ریسکیو1122کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں سیشن کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو عمران بشیر وڑائچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اطلس خان، ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین اور پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول، کمیونٹی ونگ انچارج ممتاز اعوان اور دیگر مہمانوں کےساتھ مل کر پودا لگایا 8اکتوبر،2005اور اس کے علاوہ دیگر سانحات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے دعا کی گئی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال No:MC/CHK(304-21) Date:08-10-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال 0334-8744708 avc.chakwal@gmail.com |
|---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.