Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ڈھوک ٹالیاں ڈیم پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

ریسکیو 1122کا ڈھوک ٹالیاں ڈیم پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد،واٹر سرچ،فرسٹ ایڈ اور ڈوبتے شخص کو بچانے کا مظاہرہ کیا گیا۔ چکوال ایکسر...


ریسکیو 1122کا ڈھوک ٹالیاں ڈیم پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد،واٹر سرچ،فرسٹ ایڈ اور ڈوبتے شخص کو بچانے کا مظاہرہ کیا گیا۔ چکوال


ایکسرسائز کا مقصدریسکیورز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عتیق احمد خان


فلڈ ایکسرسائز کے دوران بہتر انداز میں واٹر ایمرجنسی سے نمٹنے کی تیاری اورایمرجنسی آلات کو چیک کیا جاتا ہے۔ایمرجنسی آفیسرساجد حسین


مسلسل پریکٹس سے کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرممتاز اعوان جبی


چکوال(خرم منظور) ممکنہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہکاریوں سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ڈھوک ٹالیاں ڈیم پرفلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔


 ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے کوئی حادثہ رونما ہونے سے پہلے اس کی تیاری کرنا، اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور واٹر ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے سامان کو چیک کرنا اس موک ایکسرسائز کا مقصد ہے۔


 اس موقع پرایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے لوگوں کی خدمت کرنا آپ کے ذمہ لکھ دیا ہے ریسکیورزاس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھا کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں انسانوں کی جان بچانا اور ریسکیو کا کام کرنا بہت بڑے اجر و ثواب کا باعث بن سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن کے ذرائع بہتر طریقے سے استعمال کریں توایمرجنسی سے نمٹنے کے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ 


فلڈ موک ایکسرسائز میں ڈوبتے شخص کو نکالنے، واٹر سرچ کے طریقوں اور پانی سے نکالے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا جس کی نگرانی ایمرجنسی آفیسرساجد حسین نے کی ۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ممتاز اعوان جبی نے تمام ریسکیورز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا، انہوں کے مظاہرہ میں حصہ لینے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز نے بہترین کام کیا اور ہدایات جاری کیں کہ مسلسل پریکٹس سے اس کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ 


اس موقع پراسٹیشن کوارڈینیٹرارسلان ادریس، شفٹ انچارج ٓآصف عمران، مصدق حبیب،میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور سمیت 40ریسکیورزنے3 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا۔


ہینڈ آؤٹ

PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL

No:MC/CHK (160-21)  

  Date:27-05-21  

میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contct:03348744708  

 

Email:avc.chakwal@gmail.com ,Ph:0543666092 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.