چکوال (خرم منظور)محلہ سرگوجرہ تیسری منزل پر 2 سالہ بچی کمرے میں بند ہوجانے کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل روانہ ہوئی۔ بلال قاسم ایس آئی نے بتایا ...
چکوال (خرم منظور)محلہ سرگوجرہ تیسری منزل پر 2 سالہ بچی کمرے میں بند ہوجانے کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل روانہ ہوئی۔ بلال قاسم ایس آئی نے بتایا کہ 2 سالہ بچی نے والدہ کی غیر موجودگی میں کھلتے ہوئے دروازہ بند کر لیا جو لاک ہو گیا والدہ پریشانی کی حالت میں تقریبا 1گھنٹہ بچی کو نکالنے اور کسی طرح دروازہ کھولنے کی کوشش کرتی رہی بچی گھبراہٹ کی وجہ سے مسلسل روتی رہی ۔ واقعہ کے تقریبا ایک گھنٹہ بعد ریسکیو 1122 کو مدد کےلیے کال کی گئی ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نےپانچ منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر پہنچنے کے لیے چوتھی منزل سے ریپیلنگ کے ذریعے براستہ کچن بلڈنگ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی ای آر ٹی ریسکیورز 45 فٹ سے ریپیلنگ کرتے ہوئے 32 فٹ پر موجود تیسری منزل پر پہنچے اور بچی کو باحفاظت ریسکیو کیا اور والدین کے حوالے کر دیا۔ آپریشن میں بلال ،مسلم، محسن اور شوکت ایل ٹی وی نے حصہ لیا۔ والدین نے پیشہ وارانہ انداز میں بچی کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.