چکوال(خرم منظور):نیلہ روڈ پر دو کرائم ایمرجنسیز کی اطلاع پر کنٹرول روم کے حکم پر ایمرجنسی گاڑیاں روانہ ہوئیں، شفٹ انچارج بلال قاسم ن...
چکوال(خرم منظور):نیلہ روڈ پر دو کرائم ایمرجنسیز کی اطلاع پر کنٹرول روم کے حکم پر ایمرجنسی گاڑیاں روانہ ہوئیں، شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ جائیداد کے تنازعہ پر گاؤں ویرو کھیتوں میں کام کرتے ہوئے 52 سالہ مرزا شعیب ولد غلام مرتضی ساکن لکھوال پر مخالف پارٹی نے فائرنگ کی جسے ریسکیورز نے ڈھوک فیصل کے قریب ریسیو کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے متاثرہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسری کرائم ایمرجنسی میں نیلہ روڈ دلہہ چوک میں لڑائی جھگڑا کا واقعہ پیش آیا بھائیوں کے درمیان گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہوا ایک بھائی کو چھریوں سے زخم آئے متاثرہ شخص کو ڈھوک ڈبری سے ایمبولینس میں شفٹ کیا گیا ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔ |
---|
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 چکوال
No:MC/CHK (144-21)
Date:19-05-21
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contct:0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.