چکوال (خرم منظور)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایات کے مطابق 17سے 23مئی تک گلوبل روڈ سیفٹی ہفتہ منایا جا رہ...
چکوال (خرم منظور)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایات کے مطابق 17سے 23مئی تک گلوبل روڈ سیفٹی ہفتہ منایا جا رہا ہے جس کے تحت آج ریسکیو اسٹیشن پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے تعاون سے ایک روزہ روڈ سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ٹریننگ سیشن میں ریسکیو1122 چکوال کے تمام ڈرائیورز نے شرکت کی۔ انسپکٹر عمران کی سربراہی میں ایجوکیشنل ونگ این ایچ ایم پی نے ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے اہم معلومات اور حادثات سے محفوظ رہنے کی تکنیکس بتائیں، شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے انسپکٹر عمران کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ روڈ پر ٹریفک حادثات دیکھتے ہیں لیکن جب تک ان کی وجوہات ختم کرنے پر کام نہیں کیا جائے گا تب تک روڈ کو محفوظ بنانا ممکن نہیں سیشن کے آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے سیکٹر کمانڈر ایم -2 نارتھ عاشق حسین چوہان اور انسپکٹر عمران ہیڈ ایجوکیشنل ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 اور موٹروے پولیس مل کرمحفوظ معاشرے کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں یونین کونسلز کی سطح پررضاکاران کی ٹیمیں مرتب کی ہیں اسی سلسلہ میں موٹروے پولیس کے جوانوں کے لیے بھی فرسٹ ایڈ اور سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد کریں گے تاکہ روڈز کو حادثات سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جا سکیں اس موقع پرممتاز ابوبکر آر یس او،ارسلان ادریس ایس سی ،تمام شفٹ انچارجزاور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور بھی موجود تھے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 چکوال No:MC/CHK (145-21) Date:21-05-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال Contct:0334-8744708 avc.chakwal@gmail.com Punjab Emergency Service Rescue 1122 Talagang Road Chakwal,Ph:0543666092 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.