چکوال(خرم منظور) ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 اسٹیشن چکوال کا دورہ کیا ریسکیورز نے آر ای او کو سلام...
چکوال(خرم منظور) ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 اسٹیشن چکوال کا دورہ کیا ریسکیورز نے آر ای او کو سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے اسٹیشن وزٹ کرایا ۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ایمرجنسی گاڑیوں اور ریسکیو کنٹرول روم کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے دوران ایمرجنسی متاثرہ افراد سے ہر ممکن اچھے لہجے اور اخلاق سے پیش آ کر اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ساتھ اجر و ثواب بھی سمیٹیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پودے ریسکیو اسٹیشنز پر لگائے گئے ہیں اب ہمارا کام ہے کہ ان کی دیکھ بھال بھی کریں تاکہ شجر کاری کے اصل مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین، سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس، عثمان اے وی سی راولپنڈی، نعمان اور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور موجود تھے۔ |
---|
PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL
ہینڈ آؤٹ
No:MC/CHK(110-21)
Date:20-04-21
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contact:0334-8744708
Email: avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.