Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کا اہم انعقاد

ایمرجنسی کی صورت میں تمام محکموں میں کوارڈینیشن لازمی ہے، سمال ڈیمز کی صورتحال اور نالوں کی صفائی پہلے سے بہتر ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال ...


ایمرجنسی کی صورت میں تمام محکموں میں کوارڈینیشن لازمی ہے، سمال ڈیمز کی صورتحال اور نالوں کی صفائی پہلے سے بہتر ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم


چکوال فلڈ فری ایریا ہے تاہم فلش فلڈنگ کے لیے حفاظتی تیاریاں مکمل ہیں۔ ڈی ای او ریسکیو 1122/سیکرٹری  ڈی ڈی ایم اےچکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان


ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کا انعقاد ڈی سی آفس میں کیا گیا ضلعی انتظامیہ محکموں کے ضلعی افسران اور تمام تحصیلوں سے چیف افسران نے شرکت کی 


چکوال(خرم منظور) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کا کہنا تھا کہ آلات کی دیکھ بھال، مینٹیننس کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی اور ڈیمز کی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایمرجنسی ہونے سے پہلے تیاری کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔زیادہ بارشوں یا کسی ناگہانی صورت میں فورا ریسکیو 1122 سے رابطہ رکھیں ۔محکموں کی آپس میں کوارڈینیشن ضروری ہے۔

  اس موقع پر سیکرٹری ڈی ڈی ایم اے چکوال/ ڈی ای او ریسکیو 1122  ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ چکوال فلڈ فری ایریا ہے تاہم فلش فلڈنگ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں زیادہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والی ممکنہ تباہکاریوں سے بچاؤ کے لیے فلڈ ایکوپمنٹ کی جان پڑتال اور چیکنگ بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

 ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، محکموں کے ضلعی افسران اور تمام تحصیلوں سے چیف آفیسرز شامل تھے۔



PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL

No:MC/CHK(109-21)  

  Date:16-04-21  

  میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708  

Email:avc.chakwal@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.