حفاظتی قوانین کی پابندی اور تربیتی کورس کرنا ہر شہری کے لیے ضروری ہے-ڈاکٹر عتیق احمد خان سمال انڈسٹریزچکوال،پہلوان پرائیویٹ لمیٹڈ فیکٹری می...

حفاظتی قوانین کی پابندی اور تربیتی کورس کرنا ہر شہری کے لیے ضروری ہے-ڈاکٹر عتیق احمد خان
سمال انڈسٹریزچکوال،پہلوان پرائیویٹ لمیٹڈ فیکٹری میں 3 روزہ تربیتی کورس (بی ایل ایس اینڈ ایف)کرایا گیا :ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر ٹریننگ ٹیم کی نشاندہی کے مطابق حفاظتی انتظامات کو عملی طور پر مکمل کریں گےاور بطور رضاکار ریسکیو 1122 کے ساتھ ہمیشہ تعاون جاری رکھیں گے۔حاجی گلشئیر فیکٹری آنر
چکوال(خرم منظور)سمال انڈسٹریز چکوال میں ریسکیو اینڈ سیفٹی ونگ کے زیر اہتمام 3 روزہ تربیتی کلاس کا انعقاد کیا گیا پہلوان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ملازمین کو ابتدائی طبی امداد، فائر فائٹنگ بارے آگاہی اور کسی بڑے حادثہ کی صورت میں ایویکو ایشن پلان کے بارے میں بتایا گیا۔
اس موقع پر ڈی ای او ریسکیو 1122ڈاکٹر عتیق احمد خان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین کا کہنا تھا کہ ملکی قوانین کے مطابق حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا اور بیسک لائف سپورٹ کی تربیت حاصل کرنا ہر شہری کے لیے ضروری ہے ریسکیو 1122 محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے اس شعبہ پر خصوصی توجہ دیتا ہے اور ضلع بھر میں فری کورسز کرائے جا رہے ہیں۔ فیکٹری آنر حاجی گلشئیر اور ایڈمن سعید آفتاب نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان، ای او ساجد حسین اور ٹریننگ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کلاس سے بہت سی باتیں جو علم میں نہیں تھیں وہ سامنے آئی ہیں جن پر عملی طور پر کام کریں گے اور ہمیشہ ریسکیو 1122 کے ساتھ رضاکارانہ کام کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ریسکیو کمیونٹی ٹریننگ ونگ میں کورڈینیٹر خرم منظور، ریسکیو اینڈ سیفٹی انسٹرکٹرز زاہد حسین اور نعمان نے بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کورس کرایا۔
PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(041-21) Date:07-02-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال 03348744708 avc.chakwal@gmail.com |
---|
|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.