کشمیریوں سے لاالہ الا اللہ کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر عتیق احمد خان یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے سیمیناراور ریلی کا ا...
کشمیریوں سے لاالہ الا اللہ کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر عتیق احمد خان یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے سیمیناراور ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریسکیو اسٹیشن پر کشمیری پرچم لہرایا گیا چکوال(خرم منظور)کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیریوں کے ساتھ لاالہ الا اللہ کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے کشمیریوں بھائیوں کی آواز بن کر ان پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کوروکنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے5فروری یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ہیڈ آفس کی ہدایات کے مطابق عوام میں یکجہتی کشمیر کے جذبے کو ابھارنے کیلیے واک کا انعقاد کیا گیا جبکہ اسٹیشن پر پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرایا گیا۔ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم،ادویات کی کمی،خوراک و روزہ مرہ کی اشیا ء کی بندش اور بلکتے بچوں کی ضروریات پر عوامی جذبات کے پیش نظرریسکیو اسٹیشن پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ کشمیر بنے کا پاکستان کے بینرز لگائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ریلی اور دیگر تقریبات میں ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو رضاکاران نے بھرپور شرکت کی۔ PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(040-21) Date:05-02-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال Contact:03348744708 Email:avc.chakwal@gmail.com ,Ph:0543666094 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.