چکوال( خرم منظور)ڈھڈیال کر قریب چکوال سے اسلام آباد جانے والی کار الٹ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچی ۔ ریسکیور ایل ایف آرن...
چکوال( خرم منظور)ڈھڈیال کر قریب چکوال سے اسلام آباد جانے والی کار الٹ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچی ۔ ریسکیور ایل ایف آرنعمان نے بتایا کہ حادثہ کے نتیجہ میں 20 سالہ فرخ شاہ ولد لال شاہ ساکن سرپاک چکوال موقع پر جانبحق جبکہ 23 سالہ سید مرسلین ولد زمرد ساکن سرپاک چکوال زخمی ہوا جسے ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔ مہران کار میں طلباء اپنے ہاسٹل اسلام آباد جا رہے تھے کہ اچانک کتا گاڑی کے سامنے آ گیا، تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کرگاڑی الٹ گئی اور ڈرائیور موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہوا۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.