No:MC/CHK(016-21) میانوالی روڈ پر ترحدہ چوک نزدمیال تلہ گنگ کی جانب جانے والی کار میانوالی کی جانب جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی ریسکی...
No:MC/CHK(016-21) میانوالی روڈ پر ترحدہ چوک نزدمیال تلہ گنگ کی جانب جانے والی کار میانوالی کی جانب جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچی جنہوں نے کار میں موجود ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی دو زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ No:MC/CHK(017-21) روالپنڈی روڈ مونا ہائی سکول کے پاس موٹرسائیکل میں چادر پھنسنے سے موٹرسائیکل سلپ ہوا ریسکیورز نے ایک زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ No:MC/CHK(018-21) ڈب روڈ پر بچوں میں لڑائی جھگڑا کی اطلاع پر ریسکیو ایمبولینس موقع پر پہنچی جھگڑے میں ڈب کے رہائشی 8 سالہ بچہ زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ No:MC/CHK(019-21) راولپنڈی روڈ بہکڑی ایمرجنسی کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تفصیلات کے مطابق 14 سالہ نوجوان اسد ولد عمر کو ریسکیورز نے گھر میں چارپائی پر مردہ حالت میں ریسیو کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا، وہاں موجود لوگوں کے مطابق نوجوان نے خود کشی کی تھی۔ No:MC/CHK(020-21) نیلہ روڈ پر ویرو کے قریب سوزوکی اور ٹریکٹر میں ٹکر اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی شفٹ انچارج مصدق حبیب نے بتایا کہ سوزوکی پر لدا سامان باڈی سے باہر بڑھا ہوا تھا جو حادثہ کا سبب بنا واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔ PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(016-21 to 020-21) Date:17-01-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال Contact:0334-8744708 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.