Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

چکوال ،مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہسپتال منتقل

چکوال(خرم منظور) ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے 6 مختلف اوقات میں موٹرسائیکل سلپ اور اونچائی سے گرنے کی اطلاع پر ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی...


چکوال(خرم منظور) ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے 6 مختلف اوقات میں موٹرسائیکل سلپ اور اونچائی سے گرنے کی اطلاع پر ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں ۔


ریسکیور بلال قاسم اور عاشق حسین نے بتایا کہ تھوہا بہادر زرعی فارم کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

چک باقر شاہ موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرانے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

مریدگاؤں میں کام کے دوران اونچائی سے گر کر ایک شخص زخمی ہوا۔

ایمپوریم کے پاس سپیڈ میں یوٹرن پر موڑ کاٹتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے01 خاتون زخمی ہوئی۔

ڈنگی بالا گاؤں جمپ پر سپیڈ کم نہ کرنے کے باعث پیچھے بیٹھی خاتون موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوگئی جبکہ مرتضی ہوٹل کے پاس بزرگ شہری کار کی ٹکرسے زخمی ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔ 


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال

No:MC/CHK(277-20)

Date:08-10-20

خرم منظور

میڈیا کوارڈینیٹر

۔0334-8744708۔۔avc.chakwal@gmail.com۔

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.