Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ٹمن روڈ پر بس اور ہائی ایس میں تصادم 8افراد زخمی

*چکوال(خرم منظور) ٹمن روڈ پر بس اور ہائی ایس حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی ریسکیور مصدق حبیب نے بتایا کہ کھوئیا...


*چکوال(خرم منظور) ٹمن روڈ پر بس اور ہائی ایس حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی ریسکیور مصدق حبیب نے بتایا کہ کھوئیاں نورپور موڑ کے قریب شاہ محمدی سے لاہور جانے والی بس  تلہ گنگ سے شاہ محمدی جانب جانے والی ہائی ایس سے ٹکرا گئی ۔


حادثے کے نتیجہ میں 6افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ریسکیو اور پرائیوٹ ایمبولینس پر رورل ہیلتھ سینٹر ٹمن منتقل کر دیا گیا۔


 زخمیوں میں 25 سالہ سفیر احمد ولد فتح محمد ساکن جبی،5سالہ آریان ولد محمد سفیر ساکن جبی، 24 سالہ نازیہ زوجہ سفیر ساکن جبی، 24 سالہ اقرا دختر غلام حسین ساکن جبی، 45 سالہ یاسمین زوجہ ظفر اقبال ساکن تریڑ، 27 سالہ خرم شہزاد ولد حیات محمد ساکن ملتان خورد، 35 سالہ فیصل نثار ولد نثار احمد ساکن چکوال،21 سالہ آصف اقبال ولد ظفر اقبال ساکن ملتان خورد شامل ہیں آپریشن میں آصف ایل ٹی وی اور دلاور ای ایم ٹی نے حصہ لیا۔ 


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال

No:MC/CHK(278-20)

Date:08-10-20

خرم منظور

میڈیا کوارڈینیٹر

۔0334-8744708۔۔avc.chakwal@gmail.com۔

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.