چکوال(خرم منظور) دربٹہ گاؤں 4 دوست نالہ گھمبیر نہانے گئے اور ایک ڈوب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو وہیکل سمیت 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی ...
چکوال(خرم منظور) دربٹہ گاؤں 4 دوست نالہ گھمبیر نہانے گئے اور ایک ڈوب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو وہیکل سمیت 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی گئیں ریسکیور مصدق حبیب نے بتایا کہ نالہ گھبیرمیں ایک مقام جہاں 20 سے 25 فٹ گہرا پانی موجود تھا۔ چاردوست نہانے گئے کہ اچانک ایک ڈوبنے لگا جسے بچانے کی کوشش میں ناکام ہونے کے بعد ریسکیو 1122 پر اطلاع دی گئی،ریسکیو ٹیم نے مسلسل 4 گھنٹے آپریشن کے بعد 22 سالہ مرتضی ولد الیاس ساکن دربٹہ کی لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔ آپریشن میں مصدق حبیب ایل ایف آر، ثاقب ڈاکٹر، علی ڈاکٹر، شوکت ایل ٹی وی، اصغر ای ایم ٹی اور نزاکت ایل ٹی وی نے حصہ لیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال No:MC/CHK(279-20) Date:09-10-20 خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر 0334-8744708 avc.chakwal@gmail.com |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.