Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

تلہ گنگ روڈالقائم مل کے قریب بس اور کار تصادم،03 افراد زخمی

چکوال(خرم منظور) تلہ گنگ روڈ القائم مل کے قریب حادثہ کی اطلاع پر 3 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے میانوال...


چکوال(خرم منظور) تلہ گنگ روڈ القائم مل کے قریب حادثہ کی اطلاع پر 3 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے میانوالی جانے والی بس القائم مل کے قریب مورت سے راولپنڈی جانے والی کار سے ٹکرا گئی ۔

حادثہ کے نتیجہ میں 60 سالہ سعید احمد ولد محمد خان ساکن مورت، 24 سالہ مریم زوجہ ابوبکر ساکن مورت اور 50 سالہ ثمینہ بیگم زوجہ سعید احمد ساکن مورت زخمی ہوئے،زخمیوں کو ریسکیورز نے ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد  رورل ہیلتھ سینٹر بلکسر اور وہاں سے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق  بی بی ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔


بتایا جاتا ہے کہ بس نے ہائی ایس کو اوور ٹیک کیا اور موڑ پراچانک سامنے سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ 


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال

No:MC/CHK(288-20)

Date:19-10-20

خرم منظور

میڈیا کوارڈینیٹر

0334-8744708۔

avc.chakwal@gmail.com۔

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.