Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

تھوہا فارم کے سامنے کوچ کی کا رکو ٹکرسے دو صحافی زخمی

چکوال (خرم منظور)چکوال تلہ گنگ روڈ پر تھوہا فارم کے قریب فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی میڈیا ٹیم کی کار ...

چکوال (خرم منظور)چکوال تلہ گنگ روڈ پر تھوہا فارم کے قریب فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی میڈیا ٹیم کی کار پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں3 صحافی زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق چکوال میڈیا کی کار چکوال جارہی تھی کہ چکوال سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ نمبر JF9355 تیز رفتاری کے باعث تھوہا فارم کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سامنے سے آنے والی کار سے  ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 صحافی محمد ریاض انجم، مرزا شاہد اقبال اور خرم شہزاد اعوان زخمی ہوگئے۔
زخمی صحافیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال پہنچایا جبکہ حادثہ کی ذمہ دار مسافر کوچ کو پولیس چوکی بلکسر کے اے ایس آئی نذر حسین نے چوکی میں پابند کردیا اور ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

17-04-2019

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.