Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ہوٹل میں گیس سیلنڈر پھٹنے سےپانچ افراد شدید زخمی

چکوال( خرم منظور )نیو چکوال سٹی کے نزدیک چکوال تلہ گنگ روڈ پر واقع، نجی ہوٹل میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ...



چکوال( خرم منظور )نیو چکوال سٹی کے نزدیک چکوال تلہ گنگ روڈ پر واقع، نجی ہوٹل میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ کچن میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے ، دھماکہ خیبر شنواری ہوٹل کے کچن میں ہوا ۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا۔

زخمیوں میں حمزہ ولد ایاز عمر بیس سال ساکن ضلع مری80فیصد،عدیل ولد منظور عمر23ساکن ضلع جہلم 60فیصد، نبیل ولد صادق دوالمیال 30فیصد، عبدالمالک ولد عطاء محمد عمر 26سال ساکن ضلع جہلم20فیصد، محمد اجمل ولد علی محمد عمر 36سال ساکن تحصیل لاوہ2فیصد۔ دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کردیاگیا ہے۔

13-04-2019

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.