چکوال(خرم منظور) گزشتہ روز سیرو تفریح پر آئے افراد جھیل میں تیر رہے تھے کہ ایک شخص ڈوب گیا ۔اطلاع ملتے ہی کی پوائنٹ پر موجود ریسکیو ا...
چکوال(خرم منظور) گزشتہ روز سیرو تفریح پر آئے افراد جھیل میں تیر رہے تھے کہ ایک شخص ڈوب گیا ۔اطلاع ملتے ہی کی پوائنٹ پر موجود ریسکیو ایمبولینس 10 منٹ کے ریسپانس ٹائم میں موقع پر پہنچی اسٹیشن سے ڈیزاسٹر ٹیم اور ریسکیو وہیکل بھی روانہ کی گئی۔
ریسکیو آپریشن کمانڈر نے بتایا کہ آبشار سے اچانک بارشی پانی کا ریلہ آیا جس سے ایک شخص ڈوب گیاریسکیو آپریشن کمانڈر نے اندھیرے اور بارش کی وجہ سے صبح آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عمل کرتے ہوئے ریسکیو 1122 ٹیم نے آپریشن صبح 5 بجے شروع کیا اور تقریبا 9 بجے لاش مل گئی۔
سرچ آپریشن میں پاکستان ائیر فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا،لاش کو گہرائی سے اوپر لانے کا کام جاری ہےڈوبنے سے جانبحق ہونے والا بیس سالہ فارس ولد جلال کا تعلق ضلع لاہور سے ہے۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(206-20)
Date:12-08-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.