Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

پنوال روڈ پر بھینسا کنویں میں گر گیا، دو سانپ بھی برآمد

چکوال(خرم منظور) پنوال روڈ شاہ چوک سے بھینسا کنویں میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس روانہ کی آپ...



چکوال(خرم منظور) پنوال روڈ شاہ چوک سے بھینسا کنویں میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس روانہ کی آپریشن کمانڈر بلال قاسم نے بتایا کہ چرتے ہوئے بھینسا اچانک اندھے کنویں میں جا گرا کنویں کی گہرائی 65 فٹ تھی جس میں 25 فٹ پانی موجود تھا۔


 ریسکیور  ذاتی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے بعد ونچ کے ذریعے کنویں میں اترے جہاں دو سانپ موجود تھے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پہلے سانپوں کو پکڑا گیا جس کے بعد بھینسا نکالنا ممکن ہوا اس وجہ سے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں تین گھنٹے لگے تاہم بھینسا زندہ سلامت نکال کر مالک کے حوالے کر دیا گیا۔


 آپریشن میں ساجد ڈی آر, فہیم ڈی آر, اکرم ایف آر, سجادڈی آر, خالد ایل ٹی وی اور افضال ایل ٹی وی نے حصہ لیا، وہاں موجود افراد نے ریسکیورز کا تربیت یافتہ طریقہ سے کام کرنے اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ریسکیو آپریشن مکمل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(198-20)  
  Date:29-07-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.