چکوال (خرم منظور) کھنڈوعہ جھیل پر لڑائی جھگڑا کی اطلاع پر کنٹرول روم نے 2 ایمبولینسز روانہ کیں ۔موقع پر موجود ریسکیورز نعیم اور عبدا...
چکوال (خرم منظور) کھنڈوعہ جھیل پر لڑائی جھگڑا کی اطلاع پر کنٹرول روم نے 2 ایمبولینسز روانہ کیں ۔موقع پر موجود ریسکیورز نعیم اور عبدالجبار نے بتایا کہ علاقہ کھنڈوعہ کے نوجوان سیرو تفریح کےلیے جھیل پر گئے جہاں پارکنگ فیس مانگی گئی جس پر نوجوانوں نے کہا ہم اسی علاقہ کے رہائشی ہیں ہمارا ہر دوسرے دن یہاں آنا ہوتا ہے اس لیے فیس ادا نہیں کرتے۔
اسی تکرار میں لڑائی جھگڑا شروع ہوا جس سے دونوں فریقین کے 12 افراد زخمی ہوئے, ریسکیور 1122 کے جوانوں نے موقع پر ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا۔
No:MC/CHK(156-20)
Date:27-06-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
27-06-2020 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.