چکوال (خرم منظور) تلہ گنگ روڈ نزد فیصل کالونی آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو فائر وہیکلز روانہ ہوئیں شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ فیصل کالو...
چکوال (خرم منظور) تلہ گنگ روڈ نزد فیصل کالونی آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو فائر وہیکلز روانہ ہوئیں شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ فیصل کالونی ملک اسحاق ولد ملک نواز کے گھر آگ اس وقت لگی جب بجلی نہ ہونے پر سیکنڈ فلور پر رکھا جنریٹر سٹارٹ کیا گیا جنریٹر کی بیٹری کے ٹرمینل شارٹ ہونے پر آگ بھڑک اٹھی۔ لیٹ اطلاع ملنے کی وجہ سے تقریبا سات لاکھ کا سامان جل کر راکھ بن گیا جبکہ چالیس لاکھ کا قیمتی سامان محفوظ رہا،جانی نقصان نہیں ہوا یہ ریسکیو آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا اس کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا،اس آپریشن میں بلال قاسم،محسن،ذالقرنین،عدنان،فیصل ،کلیم، واجد اور علی عباس نے حصہ لیا۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.