Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Tuesday, June 3

Pages

تازہ ترین

ریسکیو 1122 اسٹیشن پر 2 روزہ روڈ سیفٹی اور سیف ڈرائیونگ تربیتی کلاس کا انعقاد

ایمرجنسی گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے،سیفٹی کا دھیان رکھنا اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ...

ایمرجنسی گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے،سیفٹی کا دھیان رکھنا اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال

چکوال(خرم منظور)ریسکیو اسٹیشن پر 2 روزہ ایمرجنسی کے دوران سیف ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے موضوع پر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر اور فیصل محمود ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر نے ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی سے متعلقہ موضوعات پر لیکچرز دیئے۔

 تربیتی کلاس میں تمام ریسکیو ڈرائیورز نے شرکت کی جس میں سوال و جواب کئے گئے اور اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا گیا، ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید کہا کہ ایمرجنسی گاڑی اور دوسری گاڑی چلانے میں فرق ہے ایمرجنسی وہیکل چلاتے ہوئے ڈرائیور کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے تمام رولز کو فالو کرنا بھی ضروری ہے جبکہ انسانی جان کو بچانے کے لیے باحفاظت اور بروقت ہسپتال پہنچانا بھی ضروری ہے لہذا سیفٹی کا دھیان رکھنا ڈرائیور کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔

اس موقع پر ملک وقار سینئر اکاؤنٹنٹ، ارسلان ادریس اسٹیشن کوارڈینیٹر، خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر اور ریسکیو چکوال کے تمام ڈرائیورز موجود تھے۔



پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال

No:MC/CHK(322-20)

Date:26-11-20

خرم منظور

میڈیا کوارڈینیٹر

0334-8744708۔

avc.chakwal@gmail.com

 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا