چکوال(خرم منظور) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعتیق احمد خان کی زیر صدارت ریسکیو1122 اسٹیشن پرایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے خصوصی ٹرینن...
چکوال(خرم منظور) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعتیق احمد خان کی زیر صدارت ریسکیو1122 اسٹیشن پرایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر،اس بیماری میں مبتلا مریض کو شفٹ کرنے سے پہلے ذاتی حفاظتی آلات کا استعمال کا طریقہ بتایا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ خوف میں مبتلا ہو جائیں بلکہ یہ تو خوش آئند بات ہے کہ ایک حیاتیاتی خطرے کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق کرونا ایمرجنسی کے لیے ایک ایمبولینس اور ٹیم مختص کر دی گئی ہے جو کہ متعلقہ ذاتی حفاظتی آلات سے لیس ہے ۔
باہر سے آنے والے افراد کی مکمل سکریننگ بھی کی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر چکوال کی ہدیات پر عمل کرتے ہوئے ریسکیو اسٹیشن پر بھی حفاظتی انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر ایمرجنسی آفیسرانجینئر سعید احمدنے کہا کہ عوام میں اس بارے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے کہ لوگ صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ہر نماز سے پہلے نیا وضو بنائیں اور اگرایسا کوئی متاثرہ شخص ہو تو فورا ریسکیو 1122کو مطلع کریں۔
ہاتھ دھونے اور صفائی کی عادت اپنائیں پینے کے لیے گرم پانی استعمال کریں اپنے پاس ذاتی حفاظتی آلات پاس رکھیں جن میں فیس ماسک اور جراثیم کش محلول شامل ہے ایسے پروگرامات ختم کریں جس میں رش یا ذیادہ افراد شریک ہوں اسی طرح ذیادہ رش والی جگہوں میں جانے سے بھی پرہیز کریں۔
سوشل میڈیا پر غلط خبریں کسی صورت نہ پھیلائیں یاد رکھیں احتیاط اور تسلی سب سے بہترین علاج ہے۔
ٹریننگ میں کنٹرول روم انچارج ساجد حسین، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس، میڈیا کوارڈینیٹرخرم منظوراور تمام ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز نے شرکت کی۔
Rescue 1122 Talagang Road Chakwal,
Email:avc.chakwal@gmail.com ,
Ph:0543541400
16=03-2020
16=03-2020
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.