Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ڈھڈیال کے قریب دو موٹرسائیکل حادثات میں 4 افراد زخمی

 چکوال(خرم منظور)ڈھڈیال کے قریب  بالترتیب منگوال اور اللہ بادشاہ ہوٹل  کے پاس موٹرسائیکل سلپ ہوئے اور اوڈھروال میں بچہ اونچائی سے گرنے...


 چکوال(خرم منظور)ڈھڈیال کے قریب  بالترتیب منگوال اور اللہ بادشاہ ہوٹل  کے پاس موٹرسائیکل سلپ ہوئے اور اوڈھروال میں بچہ اونچائی سے گرنے کی اطلاع  پر تین ایمبرلینسز روانہ کی گئیں ۔

شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ منگوال کے پاس موٹر سائیکل گرنے سے چک بیلی خان کی رہائشی 58 سالہ صغرا بیگم زوجہ ظہور اور 45 سالہ سلیم اختر ولد مقصود زخمی ہوئے۔

 اللہ بادشاہ ہوٹل کے پاس موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بھی دو افرادزخمی ہوئے جنہیں ریسکیورز نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبعی امداد مہیا کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

جبکہ اوڈھروال بہن بھائی کھیل رہے تھے کہ بھائی سیڑھیوں سے گر گیا جسے ریسکیورز نے ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(182-20)  
  Date:11-07-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔

12-07-2020

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.