Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

7 انچ بور میں گرے 5 سالہ بچے کو ریسکیوٹیم نے بچا لیا

چکوال(خرم منظور)میال گائوں سے گہرے بور میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ڈاکٹر عتیق احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے حکم پر ریسکیو وہیکل سمیت دو ایمرجنس...


چکوال(خرم منظور)میال گائوں سے گہرے بور میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ڈاکٹر عتیق احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے حکم پر ریسکیو وہیکل سمیت دو ایمرجنسی گاڑیاں اور ڈیزاسٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم روانہ ہوئی۔


 آپریشن میں شریک ریسکیورز نے بتایا کہ ٹمن روڈ پر واقع میال گائوں کی ڈھوک گورائیہ میں 5 سالہ محمد شہباز ولد باز ساکن ڈھوک گورائیہ کھلتے ہوئے200 فٹ گہرے اور 7 انچ چوڑے بور میں جا گرا اور 20 فٹ گہرائی پر جا کر پھنس گیا 6 رکنی ریسکیو ٹیم اور اہل علاقہ نے مل کر بچے کو 1 گھنٹہ 10 منٹ کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ سلامت ریسکیو کر لیا، 

آپریشن کے دوران آکسیجن سیلنڈر کے ذریعے آکسیجن بور میں پہنچائی گئی اس کے ساتھ بور سے 5 فٹ فاصلہ پر گہرا گڑھا کھود کر بچے کو 20 فٹ گہرائی سے ریسکیو کیا گیا اللہ تعالی کے فضل و کرم، پیشہ وارانہ انداز اور بروقت کاروائی کی بدولت انسانی جان کو بچانا ممکن ہوا، اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 زندہ آباد کے نعرے لگائے ریسکیورز نے بچے کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا, ریسکیو آپریشن میں ساجد ڈی آر، مسلم ڈی آر، سجاد ای ایم ٹی، منور ایل ٹی وی، مطلوب ایل ٹی وی اور باسط ایل ٹی وی نے حصہ لیا۔ 


پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال


No:MC/CHK(18-23)

Date:09-03-23

میڈیا کوارڈینیٹر

 ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708

 avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.