چکوال(خرم منظور ) موٹروے پر لاہور سے اسلام آباد کی جانب جانے والی ڈائیوو بس بھٹی گجر کے قریب سلپری روڈ پرتیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اطلا...
چکوال(خرم منظور ) موٹروے پر لاہور سے اسلام آباد کی جانب جانے والی ڈائیوو بس بھٹی گجر کے قریب سلپری روڈ پرتیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو وہیکل اور ریسکیو ایمبولینس روانہ ہوئیں شفٹ انچارج محسن حادثہ میں 2 افراد جانبحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا،
جانبحق افراد میں 35 سالہ محمد سفیان ولد نا معلوم اور 36 سالہ میجر جاوید ولد نامعلوم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 38 سالہ راشد منہاس ولد محمد خان ساکن اسلام آباد، 38 سالہ عبدمعز ولد خالد ساکن لاہور، 46 سالہ آصف ولد اللہ رکھا، 34 سالہ ارسلان ولدشاہد ساکن لاہور، 28 سالہ ڈاکٹر رباب دختر جاوید ساکن لاہور، 50 سالہ جاوید ولد زمان ساکن لاہور، 48 سالہ شکیل ولد رفیق ساکن گجر خان، 38 سالہ قدیر ولد حسین ساکن دیول گجرخان، 50 سالہ جاوید ولد زمان ساکن لاہور، 30 سالہ محمد عالم ولد جان عالم ساکن ہنزہ، 45 سالہ جان عالم ولد مہر ساکن ہنزہ اور 24 سالہ سمیرا دختر جان عالم ساکن ہنزہ شامل ہیں ریسکیو آپریشن میں موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔
PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT RESCUE 1122 CHAKWAL
No:MC/CHK(009-23)
Date:30-01-23
خرم منظور
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contact:0334-8744708
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.