Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ریسکیورز کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن،رسہ کشی،دوڑاور ادبی مقابلہ جات کا انعقاد

  چکوال(خرم منظور) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھرکی طرح چکوال میں بھی کھیلوں کا ہفتہ منایا ...

 

چکوال(خرم منظور) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھرکی طرح چکوال میں بھی کھیلوں کا ہفتہ منایا جارہا ہے ریسکیورز کے درمیان کرکٹ،بیڈمنٹن،رسہ کشی،دوڑ اور ادبی مقابلہ جات کا انعقاد کرایا جا رہا ہے ۔

میونسپل سٹیڈیم چکوال میں سپورٹس گالہ2021 کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد ریسکیورز کی ذہنی و جسمانی نشوونما کا خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران چاک و چوبند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھا جائے اور باڈی ماس انڈیکس کو کنٹرول کیا جائے۔

ریسکیو1122اسٹیشن چکوال سے ایڈمن،آپریشنل اور  پی ٹی ایس ٹیمیں مقابلہ میں حصہ لیں گی، مقابلہ جات میں کرکٹ، بیڈ منٹن، رسہ کشی اور ادبی مقابلہ جات جن میں تلاوت اور نعت کے مقابلے بھی شامل ہے کرائے جارہے ہیں اختتامی تقریب پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین سپورٹس گالہ کے انچارج مقرر کیئے گئے ہیں اس موقع پرسینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،شفٹ انچارجز،میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور اور ضلع بھر سے ریسکیورزموجود تھے۔



PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT CHAKWAL

پریس ریلیز

No:MC/CHK(342-21)  

  Date:18-11-21  

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708  

avc.chakwal@gmail.com


 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.