چکوال (خرم منظور) موٹروے پر حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کنٹرول روم نے حادثہ کی نوعیت کے مطابق ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس روانہ کیں شفٹ انچا...
چکوال (خرم منظور) موٹروے پر حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کنٹرول روم نے حادثہ کی نوعیت کے مطابق ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس روانہ کیں شفٹ انچارج نعمان نے بتایا کہ نیلہ انٹرچینج کے قریب مزدہ ٹرک کا ٹائر کھل کر چوزوں سے بھری شاہ زور سے جا ٹکرایا جس میں تین افراد سوار تھے شاہ زور کے پیچھے موجود ٹرالر نے گاڑی بچانے کے لیے بریک لگائی اور ٹرالر موڑا جس سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس ٹرالر سے جا ٹکرائی حادثہ کے نتیجہ میں بس کنڈکٹر مالا کنڈ ایجنسی کا رہائشی 30 سالہ محمد عثمان موقع پر جانبحق ہو گیا۔ ریسکیورز نے بس کاٹ کر اور الیکٹرک ونچ کا استعمال کر کے ڈیڈ باڈی نکالی حادثہ میں ٹوٹل 03 افراد زخمی اور 01 موقع پر جانبحق ہوا جسے ایف ڈبلیو او ایمبولینس پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 50 سالہ نور خان ولد نور محمد ،40 سالہ روئیت خان اور 35 سالہ عظیم خان شامل ہیں تمام کا تعلق مالا کنڈ سے ہے ۔آپریشن میں نعمان ایل ایف آر،عبدالحق ڈی آر، سجاد ڈی آر، تنویر ای ایم ٹی , خرم ای ایم ٹی , حمید ایل ٹی وی ، ابرار ایل ٹی وی کے علاوہ ایف ڈبلیو او اور موٹروے پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 کا پیغام گاڑی کی بروقت مینٹیننس نہ کرانا بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس طرح کی کوتاہی آپکی اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، برائے مہربانی خیال رکھیں کہ گاڑی کی مرمت بروقت کرائیں تاکہ حادثات کو ہونے سے روکا جا سکے:ریسکیو1122 چکوال
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.