چکوال (خرم منظور) پنڈی روڈ کنویں میں گرے کتے کو ریسکیو کرنے کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل سمیت دو ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں شفٹ انچارج عاشق ...
چکوال (خرم منظور) پنڈی روڈ کنویں میں گرے کتے کو ریسکیو کرنے کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل سمیت دو ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ پنڈی روڈ عمران جنرل اسٹور کے قریب ایک کتا تقریبا 30فٹ گہرے اندھے کنویں جس میں 3 فٹ پانی موجود تھا کل سے پھنسا ہوا تھا جسے آج کسی راہ گیر نے دیکھا اور مدد کے لیے 1122 پہ کال کی ریسکیوز نے 2 گھنٹےآپریشن کے بعدبے زبان جانور کو باحفاظت ریسکیو کرکے باہر نکال لیااس آپریشن میں عاشق حسینSI، وسیم، ساجد، توقیر، شفقات، عادل اور عدیل نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 کا پیغام عوام کے نام آپ کے ارد گرد اس طرح کے اندھے کنویں، پانی کی ٹینکیاں وغیرہ موجود ہو سکتے ہیں جن کے گرد نہ تو کوئی حفاظتی دیوار ہے اور نہ ہی حفاظتی جنگلہ جنہیں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کرانا اہل علاقہ کی ذمہ داری ہے تاکہ کوئی انسان یا جانور اس میں گرنے سے بچ سکے یاد رہے گذشتہ روز اسی طرح ایک ذہنی مریض پانی کی ٹینکی میں گر گیا تھا جسے ایک دن بعد وہاں کسی راہ گیر نے دیکھا اور ریسکیو کیا۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.