Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

تترال کہون گھر میں آگ لگ گئی، گھرمیں موجودشخص کوبچالیا گیا

چکوال(خرم منظور)تترال کہون گاؤں گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر  ریسکیو اسٹیشن چکوال سے دوفائر وہیکلز اور فائر فائٹنگ ٹیم روانہ ہوئی شفٹ...


چکوال(خرم منظور)تترال کہون گاؤں گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر  ریسکیو اسٹیشن چکوال سے دوفائر وہیکلز اور فائر فائٹنگ ٹیم روانہ ہوئی شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ تترال کہون گاؤں نزد بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری ایک گھر میں مالک مکان جو کہ اکیلا رہتا تھا نے  بے احتیاطی کی وجہ سے آگ لگا دی جس کا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا اور خود گھر میں قید ہو گیا ۔

ریسکیورز نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا بروقت کاروائی سے مالک مکان جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا بالکل محفوظ رہا آگ پر قابو پانے کے  لیے چھت کے ذریعے فائر فائٹنگ کی گئی جس کے بعد تقریبا 2 گھنٹے کولنگ بھی کی گئی۔

 آپریشن میں شفٹ انچارج بلال قاسم، توصیف نذر  , ایاز ، جواد ، محسن ، واجد ، ثاقب  ، عامر    نے حصہ لیا اہل علاقہ نے ریسکیو کی بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔


PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL

No:MC/CHK(105-21)  

  Date:05-04-21  

  میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708  

Email:avc.chakwal@gmail.com 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.