گذشتہ ماہ581 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 5 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرچکوال خدمت خل...
گذشتہ ماہ581 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 5 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرچکوال خدمت خلق کا کام کرنا ریسکیورز کے ذمہ لکھا گیا ہے جسے پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کرنا ہے۔ ڈی ای او ریسکیو 1122چکوال جنوری میں 143روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے،135افراد کو پی ٹی ایس کے ذریعے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ایمرجنسی آفیسرساجد حسین چکوال چکوال(خرم منظور) ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے نئے آنے والے19ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز اور17ریسکیو ڈرائیورز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی اولین ترجیح ہے ادارہ کی عزت واحترام کا انحصار آپ کی کارکردگی پر ہے، خدمت خلق کا کام کرنا آپ کے ذمہ لکھا گیا ہے جسے پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کرنا ہے۔ضلع بھرسے گذشتہ ماہ30444کالز موصول ہوئیں جن میں 584ایمرجنسی کالزتھیں جبکہ بوگس اور تنگ کرنے کے لیے کی جانے والی کالز کی تعداد27531 (تقریبا 90فیصد) جبکہ 2329دیگرکالز ہیں۔ ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 چکوال کی زیر صدارت ریسکیواسٹیشن پرمنعقدہ ماہانہ جنرل باڈی میٹنگ کے دورا ن ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماہ جنوری میں 143 ٹریفک حادثات، 340میڈیکل ایمرجنسیز،7آگ لگنے،12کرائم کے واقعات جن میں 11افراد زخمی ہوئے جبکہ 01موقع پر جانبحق ہوا، کرائم ایمرجنسیز میں لڑائی جھگڑے کے 7، 03 زہریلی چیز نگلنے، 01ڈوبنے کی ایمرجنسی,ان کے علاوہ مختلف نوعیت کی50 ایمرجنسیزپر ریسکیو1122 چکوال سے ریسپانس کیا گیا، مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں 04 جانوروں /پرندوں کو ریسکیو کیا گیا،32ڈیلوری کیسز،08کام کے دوران چوٹ لگنے،06دیگراور 31 اونچائی سے گرنے کے واقعات شامل ہیں اس طرح گذشتہ ماہ ٹوٹل584 ایمرجنسیز ریکارڈ ہوئیں. ان ایمرجنسیز میں 581 افرادمتاثر ہوئے، 553زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا گیا،23کوجائے حادثہ پر طبعی امداد مہیا کی گئی جبکہ 05موقع پر جاں بحق ہوئے۔ ایمرجنسی آفیسرانجینئر ساجد حسین نے بتایا کہ ایمرجنسی پر پہنچنے کا اوسط ٹائم 5منٹ 48سیکنڈ رہا، 143روڈ ٹریفک حادثات میں 143مرد اور 17خواتین کو ریسکیو کیا گیا ان میں 43 ڈرائیور اور 59مسافر شامل تھے،جن میں سے 1موقع پر جاں بحق ہوا، 114موٹرسائیکل،19کاریں، 02ٹرک،18رکشے،08 وین03,ٹریکٹر ٹرالی اور اس کے علاوہ01دوسری گاڑیای ان حادثات میں متاثر ہوئیں شامل ہیں 98حادثات اوور سپیڈ کی وجہ سے پیش آئے،سب سے ذیادہ 48افراد جن کی عمر 31ے40سال ہے حادثات کا شکار ہوئے،07 فائر ایمرجنسیزجن میں 01گیس لیکج،05لاپرواہی اور 01شارٹ سرکٹ شامل ہیں میں خوش قسمتی سے کوئی شخص متاثر نہ ہوا اور تقریبا30لاکھ کا سامان جلنے سے بچایا گیا،گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے135 مریضوں کو بہتر علاج کے لئے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑ ے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجن میں سے 104جدید سہولیات کی کمی کے باعث جبکہ 31مریض سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث منتقل کیے گئے,پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے 109مریضوں کو دوسرے اضلاع میں منتقل کیا گیا جبکہ25مریض ضلع چکوال کے ہی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کئے گئے۔ اس موقع پرسینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرفیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،شفٹ انچارجز عاشق حسین،بلال قاسم،لیڈ فائر ریسکیورز آصف عمران، نعمان اختر،مصدق حبیب اور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظورموجود تھے۔ PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(038-21) Date:30-01-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال Contact:0334-8744708 Email:avc.chakwal@gmail.com |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.