چکوال( خرم منظور)کرولی گاؤں سے 6 کلومیٹر چھوئی جندراں کوئلے کی کان میں دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 سے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹر...
چکوال( خرم منظور)کرولی گاؤں سے 6 کلومیٹر چھوئی جندراں کوئلے کی کان میں دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 سے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی سربراہی میں 2 ایمرجنسی گاڑیاں اور ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم روانہ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 4000 فٹ لمبی کوئلے کی کان جس میں 25 ورکر کام کر رہے تھے میں اچانک ٹاکسک گیسز موجود ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی حادثہ کے نتیجہ میں 6 افراد مائن میں پھنس گئے جن میں کشمیر کے رہائشی 21 سالہ اکسر یاسین ولدمحمد یاسین موقع پر جانبحق جبکہ 35 سالہ محمد صغیر ولد محمد اقبال، 43 سالہ لطیف ولد سرسر، 17 سالہشعیب ولد شبیر، 40 سالہ محمد رحمن ولد محمد رئیس،25 سالہ نعمان ولد عارف جل گئے اور شدید زخمی ہوئے ۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 چکوال سے کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے علاوہ مصدق حسین ایل ایف آر، مسلم رسول ڈی آر، علی ڈی آر،عمران ایل ٹی وی عبدالجبار ای ایم ٹی اور نوید ایل ٹی وی نے حصہ لیا۔ PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(048-21) Date:11-02-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال 0334-8744708 avc.chakwal@gmail.com |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.