Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

کلرکہار: آگ لگنے سے بلڈنگ کی چھت گر گئی، دو افراد زخمی

چکوال(خرم منظور)کلرکہار جلیبی چوک کے پاس کیٹرنگ سٹور میں آگ لگ گئی، ریسکیو فائر فائٹنگ اور میڈیکل ٹیمز دو ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ مو...

چکوال(خرم منظور)کلرکہار جلیبی چوک کے پاس کیٹرنگ سٹور میں آگ لگ گئی، ریسکیو فائر فائٹنگ اور میڈیکل ٹیمز دو ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچیں ۔

تفصیلات کے مطابق کھانا بناتے ہوئے سلینڈر لیکج کی وجہ سے بلاسٹ ہوا اور ٹینٹ سروس میں آگ بھڑک اٹھی دھماکہ سے بلڈنگ کی چھت گر گئی ۔

حادثہ میں 25 سالہ عمران علی ولد امانت علی ساکن ڈھوک آجڑی اور 25 سالہ حسن علی ولد محمد فیاض ساکن ڈھوک آجڑی زخمی ہوئے اور بلڈنگ میں پھنس گئے ۔

ریسکیو ٹیم اور  ایف ڈبلیو او ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا اور ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے بود موقع پر ابتدائی طبعی امداد مہیا کی، بروقت کاروائی پر اہل علاقہ نے ایمرجنسی سروس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال

No:MC/CHK(333-20)

Date:25-12-20

خرم منظور

میڈیا کوارڈینیٹر

0334-8744708۔

avc.chakwal@gmail.com۔


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.