Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی، ریسکیورز نے ہسپتال منتقل کر دیا

چکوال(خرم منظور) 7مختلف ایمرجنسیز کی کالز پر ریسکیو ٹیمز روانہ ہوئیں شفٹ انچارج آصف اور مصدق نے بتایا کہ ڈھوک پٹھان کیری اور سزوکی آ...


چکوال(خرم منظور) 7مختلف ایمرجنسیز کی کالز پر ریسکیو ٹیمز روانہ ہوئیں شفٹ انچارج آصف اور مصدق نے بتایا کہ ڈھوک پٹھان کیری اور سزوکی آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔

جلہم روڈ موہڑہ کور چشم میں موٹرسائیکل سلپ ہونے ایک شخص زخمی ہوا۔


چتال گاؤں رکشہ سڑک کنارےبہاولنگر کے رہائشی50 سالہ اشرف ولد محمد دین سے جا ٹکرایا اور موقع سے بھاگ گیا۔


صائم مارکی کے پاس موٹرسائیکل ٹائر میں چادر آ گئی جس کے نتیجہ میں 3 مرلہ سکیم کا رہائشی 35سالہ امان اللہ شدید زخمی ہوا۔


راہنہ سادات کے پاس رکشہ کاٹائر مینٹیننس نہ ہونے کے باعث نکل گیا جس سے رکشہ الٹ گیا حادثہ میں تین افراد زخمی ہوئے۔


دھرگی راجگان کے پاس ہائی ایس اچانک سڑک پر آنے والی گائے سے جا ٹکرائی حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوا اور خانپور جانے والا رکشہ ٹریکٹر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا ۔


ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔


پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال

No:MC/CHK(295-20)

Date:01-11-20

خرم منظور

میڈیا کوارڈینیٹر

0334-8744708۔

avc.chakwal@gmail.com۔ 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.