چکوال (خرم منظور) چوآ سیدن شاہ راجہ خان زمان ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ نے محمد زراعت بلوچ ایس ایچ او کی زیر نگرانی ریڈنگ پارٹی ترتیب د...
چکوال (خرم منظور) چوآ سیدن شاہ راجہ خان زمان ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ نے محمد زراعت بلوچ ایس ایچ او کی زیر نگرانی ریڈنگ پارٹی ترتیب دی. پولیس پارٹی ڈنڈوت سمندری کے ایریا میں پہنچی جہاں چار پٹھان منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی.پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری میں ہوائی فائرنگ کی۔
تین پٹھان منشیات فروش فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ پڑے.منشیات فروشوں کا چوتھا ساتھی محمد شریف ولد محمد ظریف اپنے بھاگنے والے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گرگیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ زخمی منشیات فروش سے دو کلو گرام سے زائد چرس اور پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا.بقیہ تین پٹھان منشیات فروش فائرنگ کرتے ہوئے پہاڑی علاقہ میں روپوش ہوگئے۔
پولیس کی بھاری نفری معہ ایلیٹ فورس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے .زخمی منشیات فروش کو فوری طبی امداد فراہم کرانے کےلئے زیرنگرانی پولیس بذریعہ ریسکیو 1122 ، ٹی ایچ کیوہسپتال چوآسیدن شاہ بھجوادیا گیا.
7-07-2020 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.