Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

گیارہ سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آ کر کٹ گیا

 چکوال(خرم منظور) کرسال ٹوکہ مشین میں بچے کا ہاتھ آنے کی اطلاع پر ریسکیو اسٹیشن سے ایمبولینس روانہ کی گئی موقع پر موجود ریسکیو فہیم ن...


 چکوال(خرم منظور) کرسال ٹوکہ مشین میں بچے کا ہاتھ آنے کی اطلاع پر ریسکیو اسٹیشن سے ایمبولینس روانہ کی گئی موقع پر موجود ریسکیو فہیم نے بتایا کہ11 سالہ ارسلان ولد ضمیر جانوروں کے لئے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک دائیاں ہاتھ مشین میں آ گیا۔

 الیکٹرک ٹوکہ ہونے کی وجہ سے مشین فورا نہیں رک سکی جس کی وجہ سے مکمل ہاتھ کٹ گیا۔ ریسکیورز نے ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد متاثرہ بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
###

ریسکیو 1122 چکوال کا پیغام

اگر ایسا واقعہ ہو جائے کہ جسم کا حصہ کٹ جانے یا کچلا جانے سے ذیادہ خون بہہ جائے تو جسم کے اعضاء اور پٹھوں کو درکار آکسیجن کی فراہمی کم ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ صدمہ  اور بالآخر موت واقع ہو سکتی ہے،ایسی صورت میں ایمرجنسی سروس (1122)کو مدد کے لیے کال کریں۔

 کسی بھی صاف کپڑا سے اتنا مناسب دباؤ دے کر باندھیں کہ خون رک جائے، اگر کوئی چیز میسر نہ ہو تو خون بہنے والے عضو کو دل کے مقام سے اونچا رکھتے ہوئے فورا ہاتھ رکھ کر زور سے دبائیں، اگر خون کا بہاؤ ذیادہ ہے جیسا کہ اس ایمرجنسی میں نظر آ رہا ہے تو متاثرہ حصے سے دو انچ اوپر چوڑی پٹی، بیلٹ یا دوپٹے سے اتنا کس کر اور اتنی دیر تک باندھیں کہ خون کا بہاؤ رک جائے۔

 اگر جسم کا کوئی حصہ کٹ کر علیحدہ ہو جاتا ہے تو  اسے فورا کپڑے میں لپیٹ کر کسی برتن/ کولر جس میں برف رکھی ہو میں ڈال کر ساتھ ہسپتال لے جائیں لیکن اس کٹے ہوئے حصے کو پانی میں نہیں رکھنا اور نہ ہی پانی سے دھونا ہے.۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(185-20)  
  Date:16-07-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔

16-07-2020

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.