Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

نیلہ دریا سواں میں ڈوبنے والےنوجوان کی لاش مل گئی

چکوال(خرم منظور) نیلہ گاؤں سے نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے تین ایمرجنسی گاڑیاں اور اسپیشل ڈیزاسٹر ایمرجنسی...



چکوال(خرم منظور) نیلہ گاؤں سے نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے تین ایمرجنسی گاڑیاں اور اسپیشل ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم روانہ کی۔


 اسٹیشن کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 ارسلان ادریس نے بتایا کہ علاقہ نیلہ کا رہائشی17 سالہ حذیفہ علی ولدفضل حسین ٹیوشن سے واپسی پر نالہ پلہیارن میں تیز پانی کا بہاؤ دیکھنے اور سیر کے لیے گیا جہاں نالہ میں اترتے ہی پانی کے بہاؤ میں پھنس گیا، تیراکی نہ آنے اور تیز بہاؤ کی وجہ سے لہروں کے ساتھ بہہ گیا۔


 اہل علاقہ نے 2 سے 3 دفعہ نوجوان کو پانی میں دیکھا اس کے بعد نظروں سے اوجھل ہو گیا، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے نالہ پالہیارن اور دریا سواں میں سرچ شروع کیا ریسکیو آپریشن کمانڈر ارسلان ادریس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے لائن میتھڈ اور کراس سرچ میتھڈ ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے ڈوبنے والے جوان کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور 20 گھنٹے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی لاش تقریبا 700 میٹر کے فاصلے پر پانی میں موجود جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی ملی، ریسکیورز نے ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کی ہدایات کے مطابق آپریشن میں 22 ریسکیورز جس میں میڈیکل اور ڈیزاسٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں بھیجی گئیں جنہوں نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر ایک وقفہ کے ساتھ 20 گھنٹے بعد ڈیڈ باڈی ڈھونڈ لی ریسکیو سرچ آپریشن میں آصف ایل ایف آر,بلال قاسمایس آئی,سجاد ڈی آر, ساجدDR, خالدLTV, دانشDR, جوادFR,ایاز FR,فرخLTV, حبیبہEMT، علیDR،قیصرLTV، مسلمDR، عبدالحقDR، زاہدDR، عدنانDR، شوکتLTV، اکرامLTV، اکرمFR، مشتاق ایف آر اور شہبازایل ٹی وی نےحصہ لیا۔



پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(213-20)  
  Date:21-08-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔ 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.